اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان میں جشن نوروز کے موقع پر دو صوبوں میں ہونے والے خود کش حملوں میں 12 افرادجاںبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی افغانستان میں جشن نوروز کے موقع پر افغانستان کے صوبہ ہلمند میں دو خود کش حملہ کے نتیجے میں دس افرادجاںبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں
ادھر خوست میں بھی پرچم کشائی کی تقریب کے دوران وہاں پر نصب بم کے پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور پانچ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
مقامی افراد کے مطابق ہلمند میں بم ایک پل پر موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا اور اس سے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جانا تھا تاہم دھماکے قافلے کے گزرنے کے بعد ہوا ہے۔
.......
152/